Friday, 29 November 2024


بڑھاپے سے بچنے کے خواہشمند افراد انارکھایا کریں

ایمزٹی وی(صحت)خوبصورت دکھنے کے شوقین افراد کیا کیا جتن نہیں کرتے، خصوصا خواتین تو اس دوڑ میں آگے نکلنے کیلئے اپنی غذا کا خاص خیال رکھتی ہیں۔ ایسے افراد کیلئےاچھی خبرسامنے آگئی۔سوئٹزرلینڈ میں کی گئی ایک طبی تحقیق کے مطابق بڑھاپے سے بچنے کے خواہشمند افراد انارکھایا کریں۔ یہ تحقیق طبی جریدے ’’نیچر‘‘ میں شائع کی گئی۔ طبی جریدے ’’نیچر‘‘ میں شائع کی گئی تحقیق کے مطابق بڑھاپے کی روک تھام کے لیے یہ پھل انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ خلیات دوبارہ بننے کےعمل کو تیز کرتا ہے۔ انار میں پایا جانے والا ’’یورو لیتھیم ‘‘ نامی یہ کیمیکل بڑھتی عمر کے اثرات ظاہر ہونے سے روکتا ہےکیونکہ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ خلیات کی مرمت اورعضلات کے دوبارہ بننے کا عمل سست ہو جانے کے باعث انسانی جسم کے متعدد اعضاء کمزور کمزورہوجاتے ہیں۔ anaar تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس خاصیت کا فائدہ اسی صورت اٹھایا جاسکتا ہے جب ہمارے معدے میں مناسب مقدار میں بیکٹریا موجود ہوں کیونکہ یہی انار کے خام جز کو یورولیتھیم اے میں تبدیل کرتے ہیں۔ محققین نے اسے چوہوں کی غذا میں شامل کیا تو ان کی زندگی کی معیاد میں 45فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا۔ محققین کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے بڑھاپے کی روک تھام سے متعلق ایک سنگ میل طے کیا گیا ہے۔اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور انار امراض قلب، سوجن، جوڑوں کے درد جیسے امراض کا خطرہ کم کرنے کے ساتھ ساتھ یاداشت بھی بہتر بناتا ہے۔

Share this article

Leave a comment