Friday, 29 November 2024


جڑواں بہنیں،جوساتھ سوچتی اور بولتی ہیں

ایمز ٹی وی (مانیٹنگ ڈیسک) آسٹریلیا کی دوجڑواں بہنوں نے چار منٹ تک سوالات کے ایک جیسے جوابات دے کر سب کو حیران کردیا،جبکہ دونوں بہنوں کا دعویٰ ہے کہ وہ ہر سوال کا ایک ہی جواب دیتی ہیں.

6

بریجیٹ پاورز اورپاؤلا پاورز کا تعلق آسٹریلوی شہر کوئنزلینڈ سے ہے دونوں سمندری پرندوں اور خصوصاً ’ پیلیکن ‘ کو بچانے اور پالنے کا کام کرتی ہیں،بیالیس سالہ جڑواں بہنوں نے مارننگ شو میں آکر سوالات کے یکساں جوابات دے کر پوری دنیا کو حیران کردیا.

2

انٹرویو میں جب ان سے شادی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ بہت مصروف ہیں اور ان کے پاس کسی مرد کے لیے سوچنے کا وقت نہیں ہے. دونوں بہنوں سےجب پوچھا گیا کہ وہ سوالات کے یکساں جوابات دینے کی مشق تو نہیں کرتیں تو دونوں نے اس تاثر کو مسترد کردیا اور کہا کہ یہ ازخود ہوجاتا ہے کہ وہ یک زبان ہوکر ایک جیسے جوابات دیتی ہیں جو اس ویڈیو میں بھی نظر آرہا ہے.

1

عام افراد بھی جب ان سے بات کرتے ہیں تو دونوں ایک ساتھ بول کرایک ہی جواب دیتی ہیں اور وہ نہیں جانتیں کہ ایسا کیوں ہوتا ہے،دونوں بہنوں کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی وہ دو جان ہوتے ہوئے بھی خود کو ایک وجود سمجھتی ہیں اوراپنی پیدائش کے بعد سے شاید ہی ایک دوسرے سے دور ہوئی ہیں.

3

دو افراد ہونے کے باوجود بریجیٹ اورپاؤلا ایک جیسے لباس پہنتی ہیں اور ان دونوں کے پاس ایک ہی موبائل فون ہے،دونوں بہنوں کا دعویٰ ہے کہ وہ ایک جیسی سوچ رکھتی ہیں اور یکساں گفتگو کرتی ہیں یہاں تک کہ دونوں ہی سبزیاں کھاتی ہیں.

Share this article

Leave a comment