Friday, 29 November 2024


نو سالہ بچی جو دن میں 8 ہزار مرتبہ چھینکتی ہے

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) نو سالہ بچی ایسی اسرار بیماری میں مبتلا ہے، جس کو دن میں 8 ہزار مرتبہ چھینکیں آتی ہیں۔ ایرا سکسینا کو چھینکوں کا یہ دورے تین ہفتے قبل شروع ہوا جو رکنے کا نام نہیں لے رہا اور ہر منٹ میں وہ 10 مرتبہ چھینکتی ہے۔ ڈاکٹر ز بھی نزلہ اور الرجی جیسے چھینکوں کے تمام عام اسباب کو رد کر چکے ہیں، بچی کی چھینکیں صرف اس وقت رکتی ہیں جب وہ سوتی ہیں اور جاگتے ہی ایک مرتبہ پھر چھینکوں کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔

1

ماں کا کہنا ہے کہ تین ہفتے قبل ایرا نیند سے اٹھی اور چھینکنا شروع کردیا پھر میں اسے ایک نجی کلینک لے گئی لیکن اب تک اس مسئلے کی تشخیص نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی روکا جا سکا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ یہ دماغ کو پہنچنے والا غلط سگنل ہو سکتا ہے ،جس کی وجہ سے چھینکوں پر چھینکیں آ رہی ہیں۔

3

بچی کسی قسم کی الرجی کی شکار نہیں ہے ، اسے اسٹرائیڈز، اینٹی استھما ادویات اور ناک میں لگانے والے اسپرے دیے گئے ہیں لیکن کسی سے کوئی فائدہ نہیں ہو رہا۔

4

ماں کا کہنا ہے کہ ایک اچھی بات ہے کہ وہ نیند پوری لے رہی ہے، یہی وہ وقت ہے جب اس کو چھینکیں نہیں آتیں۔

Share this article

Leave a comment