ایمزٹی وی( انٹرنیشنل) بھارتی فضائیہ کا ٹرانسپورٹ طیارہ چنائی سے پورٹ بلئیر جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا ہے، طیارے میں 29 مسافر سوار ہیں۔ بھارتی خبررساں ادارے ہندوستان ٹائمز کے مطابق ائیر کرافٹ اے این 32 نے صبح ساڑھے آٹھ بجے چنائی میں تمبارام سے پرواز بھری تھی اوراس کے سولہ منٹ بھی ہی طیارے کا رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ مذکورہ طیارہ چارگھنٹے تک بغیر ری فیولنگ کے مسلسل پرواز کرسکتا ہے اورتاحال طیارے سے متعلق کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ بھارتی فضائیہ اور کوسٹ گارٖڈ نے طیارے کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، تاحال سرکاری سطح پر اے این 32 طیارے کی گمشدگی کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں بھارتی دارالحکومت نئی دلی کے ائیرپورٹ کے قریب بارڈرسیکورٹی فورس کا طیارہ دوارکا میں گرکرتباہ ہوگیاتھا، جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی ایئرفورس ناقص مرمت اور پرانے جہاز ہونے کے سبب پاکستان اور چین کی ایئرفورسزکے ساتھ مطابقت کی استطاعت نہیں رکھتی ہے اوربھارتی فضائیہ کے طیاروں کے حادثے پیش آنا معمول کی بات ہے۔
بھارتی فضائیہ کا مسافر طیارہ 29 مسافروں سمیت لاپتہ
- 23/07/2016
- K2_CATEGORY بین الاقوامی خبریں
- 1449 K2_VIEWS
Leave a comment