ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) شامی دارالحکومت دمشق میں دہشت گردوں کےراکٹ حملےمیں آٹھ افراد جان کی بازی ہار گئے اور متعدد افراد زخمی ہوئے. تفصیلات کےمطابق سیریئن آبزرویٹری فارہیومن رائٹس کا کہناہےکہ دمشق کےقدیم علاقے پردہشت گردوں نےمتعددراکٹ فائر کیے،علاقےمیں واقع ریستوران پر راکٹ کےگرنےسےکم از کم آٹھ افراد ہلاک درجنوں زخمی ہوگئے،راکٹ حلے میں علاقے کی متعددعمارتوں کو بھی نقصان پہنچا سرکاری ایجنسی کاکہناکہ دہشت گردوں نےچار راکٹ فائرکیے،حملےمیں نجی املاک کونشانہ بنایاگیا،شامی آبزرویٹری کاکہناہے دہشت گردوں نے دمشق کے دیگرعلاقوں کوبھی ہدف بنایا.یار رہے اس سے قبل رواں ماہ شامی شہر حلب پر باغیوں کے حملے میں آٹھ افراد ہلاک متعدد زخمی ہوگئے تھے،باغیوں کی جانب سے بیک وقت متعدد محاذوں پر حملے کیے گئے.شام میں سرگرم انسانی حقوق کی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا تھاکہ باغیوں نے حملے میں 300 سے زائد گولے داغے تاہم شامی حکومت کی فضائی کارروائی کی وجہ سے باغی کامیابی حاصل نہ کر سکے. واضح رہے کہ شام میں 2011 سے جاری کشیدگی اور بغاوت کے باعث دو لاکھ اسی ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ لاکھوں کی تعداد میں شامی اپنے گھر بار چھوڑ کر اطراف کے ممالک میں پناہ گزین کیمپوں میں آباد ہیں.
دمشق میں دہشت گردوں کےراکٹ حملے،8افرادجاں بحق
- 25/07/2016
- K2_CATEGORY بین الاقوامی خبریں
- 1587 K2_VIEWS
Leave a comment