Friday, 29 November 2024


پاکستان کو کانوں کان خبر تک نہ ہوئی اور بھارت اپنا کام کر گیا

ایمزٹی وی (اسلام آباد)بھارت نے دریائے چناب پر 3ڈیموں کی تعمیر کےلئے اقوام متحدہ سے سرٹیفکیٹس حاصل کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان چاہے کچھ بھی کرلے بھارت آبی جارحیت سے باز نہیں آتا لیکن اس بار تو پاکستان کو کانوں کان خبر تک نہ ہوئی اور بھارت نے دریائے چناب پر 3ڈیموں کی تعمیر کےلئے اقوام متحدہ سے کاربن کریڈٹ سرٹیفکیٹس حاصل کر لئے۔

 

اب بھارت ڈیموں کی تعمیر سے دریائے چناب کا 2کروڑ کیوبک فٹ پانی روک سکے گا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ پاکستان کی اجازت کے بغیر سرٹیفکیٹس جاری نہیں ہو سکتے کیونکہ کاربن کریڈٹ سرٹیفکیٹ متاثرہ فریق کی رضامندیسے ہی جاری کئے جاسکتے ہیں اور پاکستان دریائے چناب پر بھارتی آبی جارحیت کا متاثرہ فریق ہے۔

 

سندھ طاس معاہدے کے مطابق بھارت دریائے چناب کا پانی نہیں روک سکتا لیکن اب سرٹیفکیٹس کے اجراءکے بعد بھارت کو جارحیت کی شہ مل گئی۔ ذرائع کے مطابق بھارت کو سرٹیفکیٹس ملنے کے بعد ڈیموں کی تعمیر پر پاکستانکے اعتراضات کمزور پڑ سکتے ہیں

 

Share this article

Leave a comment