Friday, 29 November 2024


سوشل میڈیا کو غیرجانبدار ہونا چاہیے

(اسلام آباد) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے معاملے کو اقوام متحدہ‘ سلامتی کونسل سمیت جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بڑھتے جا رہے ہیں۔ لوگوں کو اندھا کیا جا رہا ہے۔ مریضوں‘ ہسپتالوں اور ایمبولینسوں کو نشانہ بنانا نہ صرف انسانی حقوق کی خلاف ورزی بلکہ کھلی دہشت گردی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت کشمیر کے معاملے پر دنیا کو گمراہ نہیں کر سکتا۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کشمیر کے معاملے پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ‘ سلامتی کونسل اور اوآئی سی کو خطوط لکھے ہیں۔ فیس بک پر کشمیر سے متعلق حقائق اور پوسٹس کو ہٹانا افسوسناک ہے۔ سوشل میڈیا کو غیرجانبدار ہونا چاہیے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان‘ امریکہ‘ افغانستان کے سہ فریقی مذاکرات میں سکیورٹی اور بارڈرمینجمنٹ کے معاملات زیرغور ہیں۔ افغان بارڈر کو محفوظ بنانے کےلئے اقدامات اٹھائے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک ترک اسکولز کے حوالے سے ترکی کے تحفظات سے آگاہ ہیں۔

نفیس ذکریاکا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں مشکلات کا شکار پاکستانیوں کے حوالے سے سعودی حکام سے رابطے میں ہیں۔ سعودی فرمانروا نے بھی بقایا جات کی ادائیگی کے حوالے سے کمپنیوں کواحکامات جاری کر دیے ہیں

Share this article

Leave a comment