Friday, 29 November 2024


رواں سال مالیاتی خسارہ چار اعشاریہ چھ فیصد زائد رہا

ایمز ٹی وی (تجارت) مالی سال کے دوران مالیاتی خسارہ چار اعشاریہ چھ فیصد زائد رہا ، مالی سال میں پی ایس ڈی پی کیلئے سات سو ارب مختص کئے گئے تھے۔ سرتوڑ کوششوں کے باوجود حکومت مالی سال 2016 میں مالیاتی خسارے کا ہدف حاصل نہ کرسکی ۔ مالی سال 16-2015 میں مالیاتی خسارہ 4 اعشاریہ 6 فیصد زائد رہا ، جبکہ حکومت کی جانب سے ہدف 4 اعشاریہ 3 فیصد رکھا گیا تھا ۔ گذشتہ مالی سال پی ایس ڈی پی کے لئے 700 ارب روپے مختص کیے گئے تھے مگر 593 ارب روپے خرچ کیے گئے ۔ سود اور قرضوں کی ادائیگی پر 1263 ارب روپے اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے باعث دفاع پر 60 ارب روپے اضافے خرچ ہوئے ۔ اس طرح پورے سال میں مالیاتی خسارے کا حجم 1349 ارب روپے رہا ۔

Share this article

Leave a comment