Friday, 29 November 2024


اشیائے خوراک کی عالمی قیمتوں میں 1.9فیصد کا اضافہ ریکارڈ


ایمز ٹی وی (تجارت) اشیائے خوراک کی عالمی قیمتوں میں گزشتہ ماہ 1.9فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا جس میں کھانے کے تیل، ڈیری، چنی اورگوشت کی قیمتوں نے نمایاں کردار ادا کیا تاہم گندم مکئی سمیت اناج کے نرخ گرگئے۔
اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ برائے خوراک وزراعت (ایف اے او) نے گزشتہ روز جاری کردہ رپورٹ میں رواں سیزن کے دوران مکئی گندم اور چاول کی بمپر پیداوار کی توقع ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین میں خراب موسمی حالات کے باعث روس کے سب سے بڑا ویٹ ایکسپورٹر بننے کا امکان روشن ہوگیا ہے۔ ایف اے او نے جولائی کی پیش گوئی پر نظرثانی کرتے ہوئے سیریل کی عالمی پیداوار 22ملین ٹن کے اضافے سے 2 ارب 56 کروڑ 60لاکھ ٹن ہونے کی امید بھی ظاہر کی ہے۔
جس کی وجہ رواں سال گندم کی ریکارڈ پیداوار کے ساتھ امریکا میں مکئی کی پیداوار میں اضافے کا امکان ہے، سیزن 2016-17 کے دوران آسٹریلیا، شمالی امریکا، بھارت و روس میں بہتر فصل کی توقع پر گندم کی پیداوار 74 کروڑ 10لاکھ ٹن رہنے کی امید ظاہر کی گئی ہے، چاول کی پیداوار بھی رواں سال ریکارڈ 49 کروڑ60لاکھ ٹن تک پہنچنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگست میں ڈیری پرائسز میں ماہانہ بنیادوں پر 8.6 فیصد، کھانے کے تیل کی قیمتوں میں 7.4 فیصد، چینی کی قیمتوں میں 2.5فیصد اور گوشت کی قیمتوں میں 0.3فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ جولائی کے مقابلے میں اناج بشمول گندم چاول ومکئی کے نرخ 3فیصد گرگئے۔

Share this article

Leave a comment