Friday, 29 November 2024


ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا رجحان جاری

ایمز ٹی وی (تجارت) عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں اکہتر سینٹ جبکہ برینٹ کروڈ کی قیمت میں پچیس اعشاریہ ایک دو سینٹ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں یہ اضافہ امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کے باعث ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشہ کئی ہفتوں سے تیل کی قیمت میں کمی کا رجحان رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز سے ہی مستحکم ہونا شروع ہوگیا تھا۔ تیل کی قیمت میں اضافے کا رجحان ابھی تک جاری ہے۔ منگل کوچوالیس اعشاریہ سات دو ڈالر پر فروخت ہونے والا ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ آئل گزشتہ روز پینتالیس اعشاریہ چار تین ڈالر فی بیرل پر فروخت ہوا

جبکہ منگل کو سینتالیس اعشاریہ دو چھ ڈالر فی بیرل پر فروخت ہونے والا برینٹ کروڈ آئل گزشتہ روز سینتالیس اعشاریہ آٹھ آٹھ ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔ عالمی اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں ہونے والا رواں اضافہ امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث ہے

Share this article

Leave a comment