Friday, 29 November 2024


صارفین کی سہولت کے لیے تمام کمرشل بینک آج بھی کھلے رہیں گے


ایمز ٹی وی (تجارت) اسٹیٹ بینک نے صارفین کی سہولت کے لیے تمام کمرشل بینکوں کو آج کو بھی برانچیں کھولنے کا حکم دے دیا۔ اطلاعات کے مطابق مرکزی بینک آف پاکستان نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے پیش نظر ملک بھر کے صارفین کو سہولت دینے کے لیے کمرشل بینکوں کو ہفتہ 10 ستمبر کو بھی اپنی تمام برانچیں کھولنے کی ہدایت کردی۔

یہ ہدایات انہوں نے 12 سے 13 ستمبر پیر تا بدھ عید کی تعطیلات کے پیش نظر کی ہیں کیوں کہ ہفتہ اور اتوار کو پہلے ہی بینکوں کی تعطیلات ہوتی ہیں اور اب عید کی تین چھٹیوں کے سبب بینک مسلسل پانچ روز بند رہتے اور صارفین کو رقم کے حصول میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا۔ اس پریشانی سے بچنے کے لیے مرکزی بینک نے ہفتے کو بھی کمرشل بینکس کھولنے کی ہدایت کردی ہے۔ دریں اثنا اسٹیٹ بینک نے عید کی تعطیلات میں اے ٹی ایمز میں نقدی کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کردی ہے اور کہا ہے کہ بالخصوص مویشی منڈی کے اطراف قائم اے اٹی ایم ضرور فعال رکھے جائیں۔

Share this article

Leave a comment