Friday, 29 November 2024


تعلیم سے محروم بچوں کی تعداد 37لاکھ ہوگئی، اقوام متحدہ

ایمز ٹی وی(تعلیم)اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ37لاکھ پناہ گزین بچے تعلیم سے محروم ہیں رپورٹ کے مطابق پناہ گزینوں کو تعلیم فراہم کرنا،آبادی میںاضافے اور ضروری فنڈز کی کمی کی وجہ اورزیادہ مشکل ہوتا جا رہا ہے،دنیا میں مسلح تنازعات اور سیاسی عدم استحکا م کے سبب لاکھوں افراد کو اپنے ملکوں سے نقل مکانی کرنی پڑتی ہے جس سے بچوں کی تعلیم کا سلسلہ بھی متاثرہوتا ہے ،اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین”یواین ایچ سی آر کی طرف سے جمعرات کو جاری کی گئی ایک رپورٹ کا محور بھی وہ بچے ہیں جنہیں اپنے خاندانوں کے ساتھ نقل مکانی کرنا پڑی،رپورٹ میں بتایاگیا کہ ہماری ٹیمیں ایسے علاقوں میں کام کر رہی ہیں جہاں 37لاکھ بچے ایسے ہیں جنہیں اسکولوں تک رسائی نہیں ہے اور رپورٹ میں مزید یہ کہا گیا کہ جیسے جیسے ان بچوں کی عمر بڑھتی ہے یہ صورتحال اور خراب ہو جاتی ہے،یو این ایچ سی آر کے سربراہ فلیپو گرانڈی نے کہا کہ پناہ گزینوں کی تعلیم بری طرح نظرانداز ہو رہی ہے،تعلیم آئندہ نسل کی تعمیر میں قابل ذکر تبدیلی لانے کا موقع فراہم کرتی ہے تاکہ وہ ان لاکھوں لوگوں کی زندگیوںکو تبدیل کر نے کے قابل ہو سکیں جو عالمی سطح پر اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

Share this article

Leave a comment