Friday, 29 November 2024


بہاماس لیکس میں شامل پاکستانیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے،

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملک کے وفاقی مالیاتی اداروں کو بہاماس لیکس میں شامل پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔


وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر ، اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی کو ہدایت کی ہے کہ بہاماس لیکس میں شامل پاکستانیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے، تحقیقات میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے، ملوث افراد کے خلاف کارروائی کے دوران تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں اور فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کیا جائے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : پاناما کے بعد’’بہاماس لیکس‘‘


واضح رہے کہ بہاماس لیکس میں پاکستان کی 69 کمپنیوں اور 150 پاکستانیوں کے نام سامنے آئے ہیں، حکومت اب تک پاناما لیکس میں افشاں ہونے والے پاکستانیوں کے خلاف کارروائی نہیں کرسکی لیکن بہاماس لیکس پر وفاقی حکومت ایکشن میں آگئی

Share this article

Leave a comment