Friday, 29 November 2024


7 دہشت گردوں کی سزائے موت میں توثیق کردی (آئی ایس پی آر)


ایمز ٹی وی(راولپنڈی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 7 دہشت گردوں کی سزائے موت کی تصدیق کردی۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سنگین جرائم میں ملوث دہشت گردوں کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلایا گیا جہاں عدالت نے انہیں موت کی سزا سنائی جس کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 7 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق سزائے موت پانے والے دہشت گرد شہریوں کے قتل میں ملوث تھے جب کہ انہوں نے پولیس اور مسلح افواج کے اہلکاروں کوبھی قتل کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سزائے موت پانے والوں میں قاسم طوری، عابد علی اور دانش قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پرحملوں میں ملوث تھے جب کہ سید جہانگیرحیدراور ذیشان فرقہ وارانہ قتل میں ملوث تھے، اسکے علاوہ دیگر دہشت گردوں میں معتبرخان اور رحمان الدین شامل ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ان دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا جب کہ دہشت گردوں نےعدالت کے روبرو اپنے جرائم کا اعتراف بھی کیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

Share this article

Leave a comment