Friday, 29 November 2024


پارٹی سربراہ بننے کے لئے کارکنان سے ووٹ لینا ہوگا،الیکشن کمیشن

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے قائدین کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کے احکامات جاری کردیئے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی سربراہ بننے کے لئے کارکنان سے ووٹ لینا ہوگا اس لئے سیاسی قائدین کارکنان سے ووٹ لے کر نئی قیادت کے نام دیں۔


الیکشن کمیشن نے جن پارٹی سربراہان کو نوٹسز جاری کئے ہیں ان میں وزیراعظم نواز شریف سمیت عمران خان، فاروق ستار، مولانا فضل الرحمان، اسفند یار ولی، چوہدری شجاعت حسین، پرویز مشرف، پیر پگارا، محمود خان اچکزئی، آفاق احمد اور دیگر شامل ہیں

Share this article

Leave a comment