Friday, 29 November 2024


پاکستان اقتصادی تعاون و ترقی کی تنظیم او ای سی ڈی کا ممبر بن گیا

ایمز ٹی وی (تجارت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ پاکستان اقتصادی تعاون و ترقی کی تنظیم او ای سی ڈی Organization for Economic Cooperation and Development (OECD کا ممبر بن گیا ہے۔
آئندہ سال کے آخر تک ہمیں ٹیکس چھپانے کے بارے میں معلومات مل سکیں گی۔ منگل کو اجلاس کے دوران اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ ہم نے اقتدار میں آکر سوئٹزرلینڈ سے ٹیکس کے حوالے سے معلومات کیلیے معاہدے پر کام شروع کیا، ان کی جانب سے ایم او ایف اور ٹیکس چھوٹ کی ڈیمانڈ تھی، اب اس میں پیشرفت ہو رہی ہے۔
پاکستان نے ملٹی لیٹرل کنونشن کی ممبر شپ لی ہے، اس کے 103 ممبران ہیں، 14ستمبر کو ہم نے اس پر دستخط کر دیے ہیں، پاکستان اب او ای سی ڈی کا 104 واں ممبر ملک ہے، توقع ہے کہ آئندہ سال کے آخر تک جب یہ آپریشنل ہو جائے گی تو پھر ہمیں ٹیکس چھپانے کے بارے میں معلومات مل سکیں گی، یہ آفر 2011 سے تھی تاہم یہ کریڈٹ ہماری حکومت کو جاتا ہے، ہم نے ان کی تمام ضروریات پوری کیں۔ ایوان نے سرکاری ملازمین کے ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس پر سود ختم کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔
ایک موقع پر پی ٹی آئی کے رکن عارف علوی نے وزیراعظم کی نااہلی کا ریفرنس مسترد کرنے کے اسپیکر کے فیصلے بات کرنا چاہی تاہم ایاز صادق نے ان کا مائیک بند کردیا۔ بعدازاں اجلاس آج بدھ کی صبح 10 بجے تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔

Share this article

Leave a comment