Friday, 29 November 2024


3 سال میں درآمد کردہ تمام ہتھیاروں کی مکمل تفصیلات طلب کرلی گئیں

ایمز ٹی وی (تجارت) ایف بی آر نے کسٹمز سے گزشتہ 3 سال میں درآمد کردہ اسلحہ کی تفصیلات طلب کرلیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر کی جانب سے تمام کسٹمز کلکٹریٹس کو لیٹر جاری کیے گئے ہیں جس میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ 3 سال میں درآمد کردہ ہتھیاروں کی مکمل تفصیل ایف بی آر کودی جائے، یہ رپورٹ وزارت تجارت کو بھجوانی ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے وزارت تجارت کی جانب سے ایف بی آر سے درآمدی اسلحے کی تفصیلات مانگی جارہی ہیں مگر کلکٹرز کسٹمز کے ڈیٹا نہ بھجوائے جانے کے باعث ایف بی آر وزارت تجارت کو رپورٹ جمع نہیں کراپارہا، اب ایف بی آر نے تمام کلکٹرز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ جلد ازجلد ڈیٹا فراہم کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق لیٹر میں کہا گیا کہ 3سال میں درآمد کردہ قانونی اسلحہ و ہتھیار کی ماہانہ اور سالانہ تفصیلات کے ساتھ یہ بھی بتایا جائے کہ ان سے ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی مد میں کتنا ریونیو حاصل ہوا، ہر کٹیگری کی درآمدی مقدار اور حاصل ریونیو کی تفصیلات الگ الگ دی جائیں، اسلحے وہتھیار کی نوعیت، کٹیگری کی بنیاد پر درآمدی اسلحے سے حاصل ریونیو کی معلومات اور ساتھ ہی انسداد اسمگلنگ کی کارروائیوں اور پکڑے جانے والے ممنوع اسلحہ کی تفصیل بھی دی جائے۔

Share this article

Leave a comment