ایمز ٹی وی (پشاور) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا آرمی پبلک اسکول کے دورے پر 16 دسمبر کو ہلاک ہونے والے بچوں کے لواحقین نے شدید احتجاج کیا والدین کی جانب سے پر گو عمران گو کے نعرے بھی لگائے گئے۔ اس موقعے پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظام کیے گئے تھے عمران خان کے ساتھ 20 سے زائد گاڑیوں کا کافلہ موجود تھا ۔ عمران خان شادی کے بعد اپنی اہلیہ ریحام خان کے ہمراہ پشاور کے آرمی پبلک اسکول پہنچے تھے والدین کا کہنا تھا کہ عمران خان سانحہ کے ایک ماہ بعد تشریف لائے ہیں، صوبے میں ان کی حکومت ہے جبکہ بیرون ملک سے لوگ اسکول کو دورہ کر چکے ہیں۔
عمران خان کی پشاور آرمی پبلک اسکول آمد "گو عمران گو " کے نعرے
- 14/01/2015
- K2_CATEGORY خیبر پختونخواہ
- 2119 K2_VIEWS
Leave a comment