ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ شکر ہے کہ دھرنا نہیں ورنہ حکومت پیٹرول بحران کا ذمہ دار دھرنا کو قرار دے دیتی، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پیٹرول بحران پیدا کرکے جو کیا جارہا ہے اس سے چند خاندان امیر سے امیر تر ہوجائیں گے اور اگر اسے سازش قرار دیا جارہا ہے تو یہ نون لیگ کے اندر سے ہورہی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ووٹرز خود سڑکوں پر نکلیں اور تمام جماعتوں نے کہا کہ انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی پھر حکومت دھاندلی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بنا رہی اور اسے کس چیز کا خوف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں جس کی وجہ سے ناقص طرزحکمرانی اور آئے روز نئے بحران سامنے آرہے ہیں، جعلی الیکشن سے بہتر ہے کہ الیکشن نہ کرائے جائیں اور اگر ایسے انتخابات آئندہ بھی ہوئے تو عوام کا اعتماد انتخابات سے اٹھ جائےگا،انہوں نے حکومت کو متنبہ کیا کہ اگردھاندلی کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن نہ بنایا تو وزیراعظم کے لئے حکومت چلانا بہت مشکل ہوجائے گا۔ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جانب سے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کئے جانے پر عمران خان نے کہا کہ میرے پاس 20 ارب تو نہیں لیکن افتخار چوہدری کے خلاف کیس لڑوں گا اور میں جانتا ہوں کہ سابق چیف جسٹس کے صاحبزادے ارسلان افتخار کے پاس کس طرح رات و رات اتنا پیسہ آیا۔
پیٹرول بحران اگر سازش ہے تو یہ حکمران جماعت کے اندر سے ہورہی ہے، عمران خان
- 20/01/2015
- K2_CATEGORY خیبر پختونخواہ
- 1845 K2_VIEWS
Leave a comment