Thursday, 28 November 2024


فیشن کے پجاری رنویر سنگھ کاسوشل میڈیا پر مزاق

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بولی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اپنی بہترین اداکاری کے علاوہ اگر کسی بات سے مشہور ہیں، تو وہ ان کا دلچسپ اور منفرد فیشن ہے۔ رنویر سنگھ جہاں بھی جاتے ہیں اپنے مزاحیہ انداز کے باعث سب کو حیران کردیتے ہیں۔ مشہور اداکار ہمیشہ کی طرح نہایت پراعتماد تھے، تاہم ان کے لباس اور فیشن کے مذاق کا ٹوئٹر پر آغاز ہوگیا۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ رنویر سنگھ ایسی ڈریسنگ کیے ہوئے ہیں، جیسے کوئی مچھروں سے بچنے کے لیے مچھردانی پہن لے۔

 

980 1449826544 980x457

ان کا یہ بھی بتانا تھا کہ رنویر سنگھ ایسے لگ رہے ہیں، جیسے جب آپ کی دوست کو کرسمس کا تحفہ پسند نہ آئے اور وہ اسے آپ کو پہنا دیں۔ واضح رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا جب رنویر نے کسی تقریب میں ایسی ڈریسنگ کی ہو، اس سےقبل بھی وہ کئی ایونٹس میں اس انداز میں جلوہ گر ہوچکے ہیں کہ وہاں موجود ہر افراد کی توجہ صرف رنویر سنگھ کی جانب ہی مرکوز رہی۔ اگر ان کام کے حوالے سے بات کی جائے تو اس وقت رنویر سنگھ فلم 'پدماوتی' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اس فلم میں ان کے ہمراہ دپیکا پڈوکون اور شاہد کپور اہم کردار کرتے نظر آئیں گے۔ سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایات میں بننے والی فلم 'پدماوتی' اگلے سال نومبر میں سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

ranveer singh talks about his bad dressing choices fashion sense know why 21 1450681677 

Share this article

Leave a comment