Thursday, 28 November 2024


بلوچستان میں فوجی عدالتوں کیلئے 54 مقدمے منتخب

ایمز ٹی وی (کوئٹہ): بلوچستان حکومت نے 21ویں آئینی ترمیم کے تحت قائم ہونے والی فوجی عدالتوں میں سماعت کیلئے دہشت گردی کے 54 مقدمے منتخب کیے ہیں۔

یہ مقدمے سیکورٹی حکام کے ایک اعلی سطحی اجلاس میں منتخب کیے گئے۔

صوبائی سیکریٹری داخلہ اکبر حسین درانی نے میڈیا کو بتایا کہ ان 54 مقدموں میں سے 19 کالعدم تحریک طالبان افغانستان، 18 لشکر جھنگوی اور 17سپاہ محمد سے متعلق ہیں۔

دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن پروگرام پر عمل درآمد کی ذمہ دار صوبائی کمیٹی ان مقدموں کوحتمی فیصلہ کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوائے گی۔

بلوچستان کے آئی جی محمد املیش خان نے بتایا کہ ان 54 مقدموں کے 168 ملزمان ہیں، جن میں سے 88 زیر حراست جبکہ باقی مفرور ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مجرم قرار پانے والے 14 شدت پسندوں کی رحم کی اپیلیں وفاقی حکومت کے سامنے پڑی ہیں اور صوبائی حکومت نے اسلام آباد سے انہیں مسترد کرنے کی اپیل کر رکھی ہے۔

Share this article

Leave a comment