Thursday, 28 November 2024


اتحادی جماعتیں کلیم اللہ کوکوئٹہ کا ميئرنامزد کرنے پر متفق

ایمز ٹی وی (کوئٹہ): بلوچستان کی صوبائی حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں نے ڈاکٹر کلیم اللہ کو کوئٹہ کے ميىٔرکیلئے بلدیاتی انتخابات میں لانے پر اتفاق کرلیا ہے۔ سابق صوبائی وزیر کلیم اللہ کا تعلق پختونخوا ملی عوامی پارٹی سے ہے۔ صوبے کی حکومت کو چلانے والی پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور ان کی اتحادی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ نواز اور نیشنل پارٹی نے کوئٹہ کیلئے ایک متفقہ مئیر لانے پر اتفاق کیا ہے۔ فیصلے میں یہ بھی طے پایا ہے کہ اتحاد میں شامل دیگر جماعتوں کی مشاورت سے کوئٹہ کے نائب میئر کیلئے مسلم لیگ نواز کے یونس لہری کو نامزد کیا جاسکتا ہے۔ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں پختونخوا کے صوبائی صدر عثمان کاکر اور مسلم لیگ نواز کے بلوچستان کے سیکرٹری جنرل نصب اللہ بازئی نے دعویٰ کیا ہے کہ اتحادی جماعتوں کے درمیان متفقہ طور پر کوئٹہ کے مئیر اور نائب مئیر کو الیکشن میں نامزد کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔  بازائی نے اس موقع پر کہا ہے کہ انھوں نے یہ اتحاد کوئٹہ کے شہریوں کی بہتری کے باعث کیا ہے۔ ادھر آل پارٹیز ڈیموکرٹک الائنس کی جانب سے قاضی عبدالقاہر اچکزئی کو مئیر اور رضا وکیل کو نائب مئیر کی نشستوں کے کیلئے نامزد کردیا گیا ہے۔ اچکزئی کا تعلق جمعیت علماءاسلام اور رضا کا تعلق ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی سے ہیں۔

یہ بات واضح رہے کہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ اور دیگر اضلاع میں 28 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ ہو نے جارہے ہیں جس میں صوبے بھر سے 10 ہزار 6 سو کونسلرز، 7 سو25 مئیر، نائب مئیر، چئیرمین اور وائس چئیرمین کا انتخاب کیا جائے گا

Share this article

Leave a comment