Friday, 29 November 2024


جرمنی سے پناہ گزینوں کی ملک بدری میں بتدریج اضافہ

 

ایمز ٹی وی(برلن) جرمنی کے وفاقی دفتر برائے مہاجرین اور ترک وطن (بی اے ایم ایف) کی نئی سربراہ یوٹا کورٹ نے توقع ظاہر کی ہے کہ رواں برس جرمنی سے رضاکارانہ طور پر اپنے وطنوں کی جانب لوٹنے والے پناہ گزینوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق یوٹا کورٹ کا یہ بھی کہنا ہے
جرمن حکومت نے رضاکارانہ وطن واپس جانے والوں کو مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے رواں برس چالیس ملین یورو کی خطیر رقم مختص کی ہے۔ ان اقدامات کا مقصد مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنی مرضی سے آبائی وطنوں کا رخ کرنے والے مہاجرین کی تعداد میں اس برس نمایاں طور پر اضافہ ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ فروری کے مہینے سے وفاقی دفتر برائے مہاجرین اور ترک وطن (بی اے ایم ایف) جرمنی سے پناہ گزینوں کی ملک بدری میں بتدریج اضافہ کرے گا۔مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی اور انہیں فراہم کی جانے والے مراعات کے بارے میں مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کورٹ نے کہا کہ جب پناہ گزینوں کو معلوم ہو جائے کہ انہیں جرمنی میں رہنے کی اجازت نہیں دی جائے
گی تو وہ سیاسی پناہ کی درخواست پر فیصلہ ہونے سے پہلے ہی اپنی رضاکارانہ وطن واپسی کے بارے میں بی اے ایم ایف کو مطلع کر سکتے ہیں۔ مراعات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ تارک وطن جتنی جلدی رضاکارانہ طور پر جرمنی سے واپس اپنے وطن جانے کا فیصلہ کرے گا، اسے مراعات بھی اتنی ہی زیادہ فراہم کی جائیں گی

 

Share this article

Leave a comment