Friday, 29 November 2024


سندھ حکومت کی جانب سے شہدا شکار پور کے لواحیقین کے لیے جاری کردہ چیک باونس ہوگئے 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک ) سندھ حکومت کی جانب سے بم دھماکے میں شہید ہونیوالے 61 نمازیوں کے لواحقین کا امدادی رقم فی کس 10 لاکھ روپے کے چیک دیئے گئے۔ متاثرین میں سے ایک قابل اعتماد شخصیت اور مقامی رہنما سید اعجازعلی شاہ امدادی چیک رقم کے چیکس کیش کرانے پہنچے توبینک عملے نے انہیں آگاہ کہ حکومت کے اکاﺅنٹ میں رقم نہیں ہے اورچیک باﺅنس ہوگئے ہیں۔ سید اعجاز علی شاہ نے پیش آنے والے واقعہ سے پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما اورایم پی اے کوآگاہ کردیا

Share this article

Leave a comment