Friday, 29 November 2024


سندھ ہائیکورٹ کے 23 ویں چیف جسٹس نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

 

ایمز ٹی وی(کراچی) سندھ ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ گورنرسندھ محمد زبیر نے ان سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، سندھ ہائیکورٹ کے ججز ، ہائی کورٹ بار اور کراچی بار کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ احمد علی ایم شیخ سندھ ہائیکورٹ کے 23 ویں چیف جسٹس ہیں۔ وہ 3 اکتوبر 1961 کو لاڑکانہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے گریجوایشن تک لاڑکانہ میں تعلیم حاصل کی۔ ایل ایل بی شاہ لطیف یونیورسٹی خیرپور سے کیا اور 1990 میں بطور وکیل پریکٹس شروع کی۔ 1994 سے 1995 کے دوران لاڑکانہ بار کے سیکرٹری اور نائب صدر بھی رہے۔ بعد ازاں ہائیکورٹ بار لاڑکانہ کے صدر منتخب ہوئے۔ ستمبر 2009 میں سندھ ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر کئے گئے ، دو سال بعد اکتوبر 2011 میں انہیں سندھ ہائیکورٹ کا مستقل جج مقرر کر دیا گیا۔ جسٹس احمد علی ایم شیخ کو سپریم کورٹ کا جج مقرر ہونے والے جسٹس سجاد علی شاہ کی جگہ چیف جسٹس تعینات کیا گیا۔

 

 

Share this article

Leave a comment