Friday, 29 November 2024


کالی بھیڑیں صرف مال بٹور نے میں مصروف ہیں،سندھ ہائیکورٹ

 

ایمز ٹی وی(کراچی) سندھ ہائیکورٹ نے سی ٹی ڈی کے سب انسپکٹر اعظم چوہدری کو معطل کردیا ہے جن کو کمرہ عدالت سے حراست میں لے لیا گیا۔ ایئرپورٹ حملہ کیس میں ملوث ملزم کے بھائی سے تین ساڑھے تین کروڑ روپے رشوت لینے پر سی ٹی ڈی کے سب انسپکٹر کو سندھ ہائیکورٹ نے معطل کرنے اور حراست میں لینے کا حکم جاری کیا جبکہ عدالت نے ایس ایس پی سی ٹی ڈی جنوبی منیر شیخ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے اظہار برہمی کرتے ہوئے استفسار کیاکہ شہریوں سے پیسے لیکر کتنا مال بنایا ،آپ کے اثاثے اور گاڑیاں کتنی ہیں؟۔جسٹس احمد ایم شیخ نے ریمارکس دیئے کہ ایک طرف جوان شہیدہورہے ہیں،دوسری طرف کالی بھیڑیں مال بٹور نے میں مصروف ہیں،آپ10سال سے سی ٹی ڈی میں کس بنیادپرہیں،کیاخصوصی مہارت ہے؟۔سندھ ہائیکورٹ میں ایئرپورٹ حملہ کیس میں ملزم سرمد صدیقی نے سماعت کے دوران درخواست کی کہ کیس جلدی نمٹایا جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ مقد مے کو جلدنمٹانے کےلئے اے ٹی سی کورٹ کوہدایت دی جائے۔

 

 

Share this article

Leave a comment