Friday, 29 November 2024


ڈاﺅیونیورسٹی کے فنائنس ڈائریکٹر سمیت 7 افسران پر فرد جرم عائد

 

ایمز ٹی وی(کراچی )ملیر کورٹ میں ڈاﺅ یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے خاتون کو حبس بے جا میں رکھنے کے کیس میں ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کر دیاگیا۔۔عدالت نے 6 نو مبرتک گواہوں کو طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملیر کورٹ میں ڈاﺅ یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے خاتون کو حبس بے جا میں رکھنے کیس کی سماعت کی گئی۔ عدالت نے ڈاﺅ یونیورسٹی کے فنانس ڈائریکٹر ندیم شکور سمیت7افسران پر فرد جرم عائد کردی۔ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کر دیا۔
عدالت نے6 نومبر تک گواہوں کو طلب کرلیا ہے۔ملزمان میں ڈپٹی ڈائریکٹر نفیس الحسن ،منیجر عرفان آڈٹ افسر عمیر،اسسٹنٹ اکاونٹ آفیسر حسن اور برہان شامل ہیں۔۔ملزمان نے خاتون ثنا کو گھر سے زبردستی بلواکر حبس بے جا میں رکھا۔تشدد کیا 7گھنٹے تک قید میں رکھا۔ملزمان کے خلاف تھانہ سچل میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

 

Share this article

Leave a comment