Friday, 29 November 2024


اساتذہ کو نوٹس دینے کے بجائے یونیورسٹی کو درپیش اہم مسائل پر توجہ مرکوز رکھیں

 

ایمزٹی وی(کراچی/ تعلیم)وفاقی اردو یونیورسٹی میں نامزد کنندہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر عرفان عزیز، صدر انجمن اساتذہ این ای ڈی یونیورسٹی ڈاکٹر رضا علی خان، ٹیچرز ایسوسی ایشن بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے صدر کاشف علی مہیسراور انجمن اساتذہ کراچی یونیورسٹی کے سابق جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ریاض احمد اور نے اردو یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے اساتذہ کرام کو ملنے والے شو کاز نوٹس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وائس چانسلر سے اپیل کی ہے کہ اساتذہ کو نوٹس دینے کے بجائے وہ یونیورسٹی کو درپیش اہم مسائل پر توجہ مرکوز رکھیں اور ان کے حل کے لیے اقدامات کریں۔
مشترکہ بیان میں ان رہنمائوں کا کہنا تھا کہ گذشتہ تین برس سے جامعہ اردوشدید ترین بحران کا شکار رہی ہے۔ سابقہ قائم مقام انتظامیہ کے مخصوص مفادات کے تحفظ کے لئے نئے مستقل وائس چانسلر کے تقرر کے لئے سرچ کمیٹی فعال نہیں گئی جبکہ سابق قائم مقام وائس چانسلر سلمان ڈی محمد کی پی ایچ ڈی کی ڈگری اور پروفیسر شپ کے تحقیقی پرچوں کو سرقہ قرار دینے اور جامعہ کراچی کے سینڈیکیٹ کے فیصلے کے توثیق کے بعد اردو یونیورسٹی میں ارباب اختیار کی خاموشی نے جامعہ اردو کے تقدس کا پامال کیا ۔

 

Share this article

Leave a comment