Friday, 29 November 2024


بیگم نصرت بھٹو یونیورسٹی برائے خواتین کا قیام

 

ایمزٹی وی(کراچی/ تعلیم)صوبائی کابینہ نے سرکاری سطح پرسندھ کی تاریخ کی پہلی خواتین یونیورسٹی کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔
یونیورسٹی کا نام بیگم نصرت بھٹو یونیورسٹی برائے خواتین رکھاگیاہے جو سکھرمیں قائم کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ سندھ کے معروف شاعرشیخ ایازکے نام سے شیخ ایاز یونیورسٹی شکارپور کے قیام کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔
دونوں پبلک سیکٹرجامعات کے ایکٹ کی حتمی منظوری سندھ اسمبلی کے جاری اجلاس کے دوران جلد دیے جانے کاامکان ہے۔ دونوں جامعات کے قیام کی منظوری گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں دی گئی۔

 

 

Share this article

Leave a comment