Thursday, 28 November 2024


7سالہ ننھی زینب پر فلم بنے گی

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)قصور کی ننھی زینب کے ساتھ پیش آنے والے زیادتی وقتل کے دلسوز واقعے پر نجی ٹی وی نے ٹیلی فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔
رواں سال کے ابتدا میں ضلع قصور سے تعلق رکھنے والی 7 سالہ ننھی زینب کے ساتھ زیادتی کے بعد بہیمانہ قتل نے پاکستان سمیت پوری دنیا کو ہلاکر رکھ دیا تھا، واقعے کے بعد پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور زینب کے قاتل عمران کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا تاہم اب ننھی زینب کے ساتھ زیادتی وقتل کے واقعے پر نجی ٹی وی کی جانب سے فلم بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
میڈیا زرائع کے مطابق زینب قتل کیس پر حال ہی میں مقامی چینل نے ٹیلی فلم بنانے کااعلان کیا ہے جس کانام ’’زینب کے قاتل‘‘ رکھا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فلم میں زینب قتل کیس کے تمام واقعات کی نشاندہی کی جائے گی جب کہ فلم کے ذریعےوالدین کو اپنے بچوں کی حفاظت کےحوالے سےآگاہی بھی فراہم کی جائے گی۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلم میں زینب کے مجرم عمران کا کردار اداکار سہیل سمیر اور زینب کا مرکزی کردار ننھی اداکارہ حمنہ عامر ادا کریں گی جب کہ فلم کی کہانی معروف ڈرامہ نویس عمیرہ احمد نے تحریر کی ہے، فلم جلد ہی مقامی چینل پر نشر کی جائے گی۔
 

 

Share this article

Leave a comment