Friday, 29 November 2024


جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں خواتین کے لئے آسانی

کراچی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں خواتین کی آسانی کے لیے ڈے کیئر سینٹر قائم کردیا گیا ہے۔ جہاں ادارے میں ملازمت کرنے والی خواتین اپنے تین سال کی عمر تک کے بچوں کو داخل کراسکیں گی۔ ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر سید محمد طارق رفیع نے کیا

۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر طارق رفیع کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی و کامیابی میں خواتین کا کردار لازمی ہے تاہم اکثر خواتین بچوں کی ذمے داریوں کے باعث اپنے کیریئر کو خاطر خواہ وقت نہیں دے پاتیں انھیں وجوہات کو مدنظر رکھتے ہوئے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں ڈے کیئر سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ خواتین اپنے بچوں کو بے فکری کے ساتھ چھوڑ کے اپنے کام پر تو جہ دے سکیں

۔ڈے کیئر سینٹر کے افتتاح کے موقع پر پرو وائس چانسلر ڈاکٹر لبنی بیگ،ڈین ڈاکٹر غلام سرور ،رجسٹرار ڈاکٹر سعدیہ اکرم ، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ کونسل ڈاکٹر غزالہ عثمان اور ڈائریکٹر ہیومن ریسورس حورزمان بھی موجود تھیں۔

 

Share this article

Leave a comment