Friday, 29 November 2024


آئی فون استعمال کرنے پر سولہ لاکھ ڈالرز کے جرمانہ

 

نیویارک: سام سنگ کمپنی نے اپنے موبائل کی تشہیر کا کام کرنے والی ماڈل کو آئی فون استعمال کرنے پر سولہ لاکھ ڈالرز کے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق سام سنگ کی برانڈ ایمبیسیڈر نے چند روز قبل لائیو پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران ن کے پاس ایپل کا موبائل فون تھا۔ سام سنگ سے تشہیری مہم کا معاہدہ کرنے والی خاتون کسینیا شبچک کا تعلق روس سے ہے اور وہ ٹی وی اینکر و صحافی ہیں، انہوں نے کمپنی سے طے کیا تھا کہ جب تک برانڈ ایمبیسڈر رہیں گی کسی دوسری کمپنی کا موبائل استعمال نہیں کریں گی۔ روس کے نجی ٹی وی نے کسینیا کو براہ راست شو میں مدعو کیا، اس دوران ان کے ہاتھ میں آئی فون کا نیا ماڈل ’ایکس‘ تھا، خاتون نے کاغذ کی مدد سے فون چھپانے کی کوشش بھی کی مگر اسے کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔ سام سنگ نے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر روسی صحافی کو 16 لاکھ ڈالرز ہرجانے کا نوٹس بھیجا البتہ کمپنی کی جانب سے اس ضمن میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب کسی کمپنی کی جانب سے مارکٹینگ کرنے والی معروف شخصیت کو دوسری کمپنی کا برانڈ استعمال کرنے پر ہرجانے کا نوٹس دیا گیا۔ حال ہی مٰں معروف ہالی ووڈ فلم ’ونڈر ویمن‘ کی ہیروئن گال گیڈوت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’یہ ٹوئٹ آئی فون سے کررہی ہوں‘ اس کے بعد ہواوے موبائل کمپنی کی طرف سے ہرجانے کا نوٹس بھیجا گیا تھا۔

 

Share this article

Leave a comment