Friday, 29 November 2024


غریب کوسستا ٹکٹ ملے گا‘ شیخ رشید

 

پشاور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ لوگ وزیراعظم عمران خان کےساتھ حقیقی تبدیلی کے لیے کھڑے ہیں، کرپشن کا ایسا خاتمہ کریں گے کہ لوگ یاد رکھیں گے۔
وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے رحمان بابا ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسافروں کو کراچی سے پشاور8 گھنٹےمیں بھی پہنچائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سیاحوں کے لیے 3 ٹرینیں چلانے جا رہے ہیں، ایک ٹرین پشاورسے اٹک تک چلائیں گے، دوسری ٹرین راولپنڈی سے ٹیکسلا تک چلے گی، تیسری ٹرین کراچی سے کینجھرجھیل تک چلائیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ اصل ٹارگٹ مال گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے، 25 جنوری کو دوسری کنٹینر ٹرین چلائی جائے گی، چاہتا ہوں نفع نقصان کے بغیرمسافرٹرینیں چلائیں۔
وفاقی وزیرریلوے نے کہا کہ اربوں کے اخراجات کے ساتھ ٹرینیں چلانا آسان نہیں، یکم جنوری سے ایک ماہ کے لیے ونٹرٹرین چلائیں گے، خواہش ہے پشاورسے لاہورکے لیے ٹرین چلائیں۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے کی زمینوں سے قبضے ختم کرانے کا کہا ہے، ریلوے اراضی پرجتنا بڑا بدمعاش قابض ہو اسے نیست ونابود کیا جائے گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ اب بھی کرپشن کونہیں پکڑا تویہ ملک آگے نہیں چل سکتا، چوروں، کمیشن خوروں کوسزا نہ ہوئی توملکی بنیادیں ہل جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن کا ایسا خاتمہ کریں گے کہ لوگ یاد رکھیں گے، لوگ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ حقیقی تبدیلی کے لیے کھڑے ہیں۔
وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ایک سال میں 20 نئی ٹرینیں چلائیں گے،غریب کے لیے سستا اور امیر کے لیے مہنگا ٹکٹ ہوگا۔
شیخ رشید نے کہا پاکستان ایکسپریس کا کرایہ صرف 500 رکھا تومیرے خلاف تحقیقات ہوئی، زندگی میں ایک بارتحقیقات ہوئیں سروخرورہا۔

 

Share this article

Leave a comment