Friday, 29 November 2024


انگلش میڈیم تعلیم ہی کامیابی کی ضمانت ہے

اسلام آباد: اسلام آباد میں منعقد ہونے والی قومی نصاب کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِتعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ

اسکولوں اور مدارس کی تعلیم میں یکسانیت نہیں ، تعلیم کے نظام مختلف ہونے سے نظریات بھی مختلف ہوتے ہیں ،ایک قوم بننے کے لیے یکساں نظام تعلیم وقت کی ضرورت ہے ۔انکا مزید کہنا تھا کہ مختلف نظام تعلیم سے ابلاغ کے مسائل جنم لیتے ہیں اور مختلف نظام تعلیم کے باعث معاشرے میں مسائل پیدا ہوتے ہیں اور ایک قوم بننے کے لیے تقسیمِ ذہنوں سے مشکلات پیدا ہوتی ہیں ۔

اس موقع پر انکا مذید کہنا تھا کہ انگریزی میڈیم پڑھنے والے ہمارے معاشرے میں زیادہ کامیاب ہوئے، معاشرے میں سوچ ابھرنے لگی ہے کہ انگلش میڈیم تعلیم ہی کامیابی کی ضمانت ہے ،کسی بھی قوم کے لیے ناانصافی کا نظام قابل قبول نہیں ہونا چاہیے ۔انکا مذید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت یکساں تعلیم کا عزم لیے ہوئے ہے ،یکساں تعلیمی نظام کی خدو خال مشاورت سے کرینگے کیوںکہ ۲کروڑ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment