Friday, 29 November 2024


نمل یونیورسٹی میں چھٹا کانووکیشن منعقد

میانوالی: نمل یونیورسٹی اسلام آبادمیں چھٹے کانووکیشن کا انعقاد کیاگیا۔ کانووکیشن سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک سے اربوں روپے چوری کیے گئے، بڑی بڑی کمپنیاں کرپشن کے باعث ملک چھوڑ کر چلی گئی تھیں لیکن اب ہمارا ملک اٹھ رہا ہے اور سرمایہ کار آرہے ہیں۔
وزیراعظم نے طلبہ کو پیغام دیا کہ پیسہ بنانا زندگی کا مقصد نہ رکھیں، جن لوگوں نے پیسے کو زندگی کا مقصد بنایا ان کو آپ خوش نہیں دیکھیں گے، دوسرے انسانوں کی بہتری کے لیے کام کرنا اللہ کو پسند ہے، اپنی غلطیوں کاجائزہ لیں، محنت کریں اور اوپر آئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ "اگر آپ غیر ملکی تصورات پر اثر انداز ہوتے ہیں تو آپ کچھ بھی سیکھ سکتے ہیں. ایک پرائیوٹ انسٹیٹیوٹ کو دیہی علاقےمیں بنانا آسان نہ تھا۔

Share this article

Leave a comment