Friday, 29 November 2024


نوبل پرائزدینےپرعمران خان نے بڑااعلان کردیا

اسلام آباد: بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کرنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کو نوبل پرائز دینے کے لئے امریکی ویب سائٹ چینج ڈاٹ او آر جی کی پٹیشن پر ہزاروں افراد نے دستخط کردئیے ، سوشل میڈیا صارفین اس میں خاصے سر گرم ہیں ،مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر،نوبل پیس پرائز فارعمران خان اس وقت ٹاپ ٹرینڈ ہے 

 
اس حوالےسے وزیراطلاعات فواد چوہدری نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں میں قرارداد جمع کرادی جبکہ حزب اختلاف خورشید شاہ نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ ملک حالت جنگ میں ہے اور ہمیں نوبل انعام کی پڑ ی ہے۔
اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا اپنے ٹویٹ میں کہناہے کہ میں نوبل انعام کا حقدار نہیں،نوبل پرائز کا وہ حقدار ہوگا جو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرے گا،بر صغیر میں انسانی ترقی اور امن کو راستہ دینے والانوبل پرائز کا صحیح اہل ہوگا۔

 

Share this article

Leave a comment