Friday, 29 November 2024
Tuesday, 26 March 2019 17:28

ہزار سال قدیم اقسام کے سمندری حیات کی باقیات دریافت 20

یجنگ: صوبے ہوبیئی کے ساحلی علاقے سے مختلف اقسام کی سمندری حیات کی 20 ہزار سے زائد فوصلزدریافت ہوئی ہیں۔ سائنس دانوں کے مطابق سمندری حیات کی باقیات 518 ملین سال پرانی ہیں اور چین کیا بلکہ دنیا میں شاید ہی اتنی بڑی تعداد میں ایک ہی علاقے سے اتنے فوصل دریافت ہوے ہوں۔ ان میں سمندی حیات کے اعضاء جیسے جلد، آنکھیں اور اندرونی اعضاء شامل ہیں جب کہ سالم سمندری حیات بھی دریافت ہوئی ہیں۔ سائنس دان ان ساحلی علاقوں سے ملنے والی باقیات میں سے اب تک محض 4351 باقیات کا مطالعہ کرپائے ہیں۔ان باقیات میں زیادہ تر جیلی فش، کیکڑے، گھونگھے، سینپیاں اوردیگر چھوٹے اجسام والی سمندری حیات شامل ہیں ان میں سے کچھ تو پہلی بار دنیا کے سامنے آئی ہیں۔ جس سے نہ صرف سمندری حیات کے ارتقاء اور اس سے جڑے نظریات کو سمجھنے میں مدد ملے گی بلکہ ان باقیات پر ریسرچ سے سمندری حیات سے متعلق نظریات میں انقلابی تبدیلی کی امید بھی ہے۔ دنیا بھر کے ماہرین آثار قدیمہ، ماہرین حیوانیات اور ماہرین سمندری حیات چین پہنچ گئے ہیں اور عین ممکن ہے ساحلی علاقے سے ملنے والی نئی قسم کی سمندری حیات کو بیرون ملک ریسرچ کے لیے منتقل کیا جائے گا۔

Read 2267 times

Leave a comment