Friday, 29 November 2024


کولیسٹرول کےباعث ہرسال26ہزارافرادموت کا شکار

مانیٹرنگ ڈیسک: انسانی جسم میں ہر چیز کا توازن میں ہونا ضروری ہے۔اگر یہ توازن بگڑ جائے تو ہم کسی نہ کسی بیماری کا شکار ہوجاتے ہیں۔اسی توازن میں کولیسٹرول بھی شامل ہے یعنی کولیسٹرول کا دل،جگراور گردوں کی بیماریوں سے گہرا تعلق ہے۔ اس کے علاوہ کولیسٹرول ذیابطیس اور ہائی بلڈ پریشرکی بیماریوں کابھی باعث ہے۔چنانچہ جن افراد کا کولیسٹرول بڑھ جاتا ہے یا خون میں شکر قابو میں نہ رہے تو انھیں امراض قلب ہونے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔اس کے علاوہ تمباکو نوشی،ورزش کی کمی اور ذہنی پریشانی کے باعث بھی کولیسٹرول میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

اس لئے عالمی ادارہ صحت کے اعدادو شمار کے مطابق 37فیصدمردوں اور 40فیصد خواتین میں کولیسٹرول بڑھا ہوا ہے۔ہر سال 26لاکھ افراد کولیسٹرول کے باعث موت کا شکار اور 2کروڑ97لاکھ افراد معذور ہوجاتے ہیں۔

کولیسٹرول ایک قسم کی چربی ہے جو حیوانات میں پائی جاتی ہے،ہمارا جگر اسے سیال مادّے کی صورت میں پیدا کرتا ہے ۔ہم اسے انڈوں،دودھ اور گوشت وغیرہ سے بھی حاصل کرتے ہیں، اس کے برعکس یہ کسی بھی پھل سبزی یا اناج میں نہیں پایا جاتا۔

یہ ہارمون اور حیاتین کو تیار کرنے میں مدد دیتا اور خلیوں کے گرد جھلی کو برقرار رکھتا ہے۔اگر کولیسٹرول بڑھنے لگے تو جسم پر کوئی علامت ظاہر نہیں ہوتی،لیکن آنکھوں کے گرد اور کہنیوں پر دھبے سے بن جاتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمیں ہفتے میں کم از کم پانچ دن ورزش یا چہل قدمی کرنا بہت ضروری ہے اس کے علاوہ پیراکی اور ہلکی ورزش کرنا بھی مناسب ہے۔کولیسٹرول کو قابو رکھنے کے لئے چکنائی والی غذائیں جیسے بالائی ،مکھن،گائے کا گوشت اور پنیر وغیرہ سے پرہیز کرنا کریں۔زیتون کا تیل،مچھلی کا تیل اور خشک میوہ کم مقدار میں کھائیں جبکہ سبزیاں،دالیں اور پھلوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔

Share this article

Leave a comment