Friday, 29 November 2024


پاکستان پوسٹ کابڑاقدم، پوری دنیامیں ایم ایس پلس سروس کاآغاز

 اسلام آباد:  وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ 7 ممالک میں کامیاب آزمائشی سروس کے بعد پاکستان پوسٹ کی خدمات کا دائرہ پوری دنیا تک وسیع کرنے جا رہے ہیں۔

پاکستان پوسٹ آج سے پوری دنیا کیلیے ای ایم ایس پلس سروس کا آغاز کرے گا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ایک بیان میں کیا، وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید کا کہنا تھا کہ محض 72 گھنٹوں کے کم وقت میں امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا، سعودیہ، امارات، انگلینڈ، جاپان سمیت 50 ممالک میں سامان کی محفوظ ترسیل کی جائے گی۔

سامان کی ترسیل کے اخراجات بھی دیگر نجی کمپنیوں سے کہیں کم وصول کیے جائیں گے، نادرا کے ساتھ مل کر پاکستان پوسٹ فرنچائز کی یہ سروسز پیر سے فعال ہو جائیں گی، انھوں نے کہا کہ چند ماہ کی قلیل مدت میں فرنچائزز کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کرنے کے امکانات نہایت روشن ہیں، ملک بھر کے 170 شہروں میں نادرا کی 611 فرنچائزز کی نشاندہی کر چکے ہیں، مراد سعید نے کہاکہ ’’پاکستان پوسٹ، سب کا دوست‘‘ کے سلوگن کے تحت اسے صحیح معنوں میں قومی اثاثہ بنائیں گے۔

Share this article

Leave a comment