Thursday, 28 November 2024


سال کے آخرتک آدھی دنیا آن لائن ہو گی

ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی)ایک نئی رپورٹ کے مطابق اس سال کے آخر تک دنیا کی تقریباً آدھی آبادی انٹرنیٹ استعمال کر رہی ہوگی۔اقوامِ متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین نے پیش گوئی کے مطابق اس سال کے آخر تک 3 ارب 20 کروڑ لوگ آن لائن ہوں گے۔ 

رپورٹ کے مطابق ان میں سے 2 ارب لوگ ترقی پذیر دنیا میں ہیں اور 89 لاکھ صومالیہ اور نیپال جیسے ممالک میں ہیں۔یہ ممالک اس گروہ کا حصہ ہیں جنھیں اقوامِ متحدہ نے کم ترقی پذیر ممالک  کا نام دیا ہے جن کی مجموعی آبادی 94 کروڑ ہے۔

 

Share this article

Leave a comment