Friday, 29 November 2024


ڈاکٹرجمیل جالبی کےانتقال پرجامعہ کراچی کےوائس چانسلرکی تعزیت

کراچی : وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان کا جامعہ کراچی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر جمیل جالبی کے انتقال پراظہار تعزیت کیاہے۔
 
ڈاکٹراجمل خان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر جمیل ایک عظیم محقق،ماہر تعلیم نقاد اور صفِ اول کے ادیب تھے۔انہوں نے اُردو زبان اور ادب کے خزانے میں لازوال اضافہ کیا ہے۔ان کی مرتب کردہ ضخیم اُردو انگریزی لغت ان کا ایک تاریخی کا رنامہ ہے۔
جامعہ کراچی میں 1983 ء سے 1987 ء تک انہوں نے وائس چانسلر کے منصب پر رہ کر اعلیٰ ترین تعلیمی خدمات دیں
 
انہوں نے مزید کہا ہےکہ ڈاکٹر جمیل جالبی کی موت اُردو اب ،تنقید ،لسانیات اور تحقیق کا ناقابل تلافی نقصان ہے مرحوم نے اللہ تعالیٰ اُن کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطافرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطافرمائے۔ اپنا نادرکتب خانہ کراچی یونیورسٹی کو عطیہ کیا ہے جس کے لئے ڈاکٹر جمیل جالبی لائبریری وریسرچ سینٹر کے نام سے علیحدہ عمارت زیر تعمیر ہے

Share this article

Leave a comment