Friday, 29 November 2024


خواتین کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے,ملیحہ لودھی

نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ کشیدہ علاقوں میں جنسی تشدد کوہتھیارکے طورپراستعمال کیا جاتا ہے۔
 
اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے تنازعات میں گھری خواتین کی حفاظت کے لیے عالمی کوششیں تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انصاف کا تقاضہ ہے متاثرہ خواتین کوباعزت اور محفوظ مستقبل فراہم کیا جائے۔
 
ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین جیسے مقبوضہ علاقوں میں دہشت اور خوف پھیلانے کے لیے خواتین کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
 
پاکستانی سفیر نے کہا کہ کشیدہ علاقوں میں جنسی تشدد کوہتھیارکے طورپراستعمال کیا جاتا ہے، ایسے سنگین جرائم سے متاثرہ خواتین کو انصاف کی فراہمی کے لیے بھرپور کوشش کرنا ہوگی۔
 
ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ انصاف کا تقاضہ ہے متاثرہ خواتین کوباعزت اور محفوظ مستقبل فراہم کیا جائے۔
 
 
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ خواتین کےعالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں ملیحہ لودھی نے کہا تھا کہ مردوں کے شانہ بشانہ خواتین نہ ہوں توملک ترقی نہیں کرسکتا۔

Share this article

Leave a comment