Friday, 29 November 2024


زہران ہاشم کو بھارت میں تربیت دی گئی

 
 
کولمبو: سری لنکا میں بم دھماکوں کے مرکزی ملزم زہران ہاشم سے متعلق انکشافات ہوا کہ توحید جماعت کے زہران ہاشم کو بھارت میں ہی تربیت دی گئی اور اسے بھارتی اداروں کی بھرپور مدد حاصل تھی۔
 
بھارتی میڈیا کی جانب سے سری لنکامیں بم دھماکوں کے مرکزی ملزم زہران ہاشم سے متعلق انکشافات سامنے آئے ، بھارتی میڈیا کے ہی انکشافات پر بھارت حکام نے چپ سادھ لی۔
 
ذرائع کا کہنا ہے زہران ہاشم سری لنکا میں توحید جماعت کا اہم ممبر تھا، توحید جماعت کے زہران ہاشم کو بھارت میں ہی تربیت دی گئی، زہران ہاشم کے کئی مرتبہ بھارت جانے کے ثبوت بھی مل گئے، زہران ہاشم کو بھارتی اداروں کی بھرپور مدد حاصل تھی۔
 
اس سے قبل صدر میتھری پالا نے ہنگامی پریس کانفرنس میں سری لنکا میں گرجا گھروں اور ہوٹلوں پر خود کش حملے کے ماسٹر مائنڈ زہران ہاشم کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی تھی جبکہ اس کے ساتھ ایک اور دہشت گرد الحام بھی وہاں موجود تھا۔
 
 
 
زہران ہاشم مقامی شدت پسند تنظیم التوحید کے اہم رہنماؤں میں سے ایک ہیں تاہم داعش کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کی ویڈیو میں زہران ہاشم کو دیگر 6 نقاب پوش جنگجوؤں کے ساتھ دیکھایا گیا تھا۔
 
یاد رہے سری لنکن پولیس ذرائع کا کہنا تھا حملہ آوروں میں سے دو کا تعلق کولمبو کے ایک دولت مند تاجر کے گھرانے سے تھا، ان دو بھائیوں نے دو الگ ہوٹلوں پر حملے کیے تھے۔
 
سری لنکا کے وزیر اعظم نے حملوں سے متعلق مؤقف ظاہر کیا ہے کہ ایسے حملے بیرونی مدد کے بغیر ممکن نہیں ہیں، داعش نے حملوں کی ذمہ داری قبول کی لیکن شواہد نہیں دیے۔
 
واضح رہے کہ ایسٹر کے موقع پر ہونے والے سری لنکا دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 359 تک پہنچ گئی ، دھماکوں کے بعد یہ بات سامنے آئی تھی کہ انٹیلی جنس ایجنسیز نے خبردار کیا تھا کہ نیشنل توفیق جماعت حملوں کی منصوبہ بندی کررہی ہے، لیکن یہ معلومات وزیراعظم کے دفتر میں دھماکوں کے بعد موصول ہوئیں

Share this article

Leave a comment