Friday, 29 November 2024


صدرڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ کی کوشش نا کام

 
 
 
 
 
انڈیانا : امریکی ریاست انڈیانا میں ایک شخص نے صدرڈونلڈ ٹرمپ پر موبا ئل فون مارنے کی کوشش کی تاہم ٹرمپ کی قسمت اچھی تھی موبائل فون اُن سے دورگرا۔
 
امریکی صدرنیشنل رائفل ایسوسی ایشن کے سالانہ کنونشن سے خطاب کرنے کیلئے جو نہی اسٹیج پرپہنچے توایک شخص نے ان پر موبائل فون پھینک دیا جو خوش قسمتی سے ان سے دور جاکرگرا۔
 
جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے موبائل پھینکنے والے شخص کوتقریب سےباہرنکال دیا۔
 
امریکی میڈیا کے مطابق سیل فون پھینکنے والےشخص نےخود کو ٹرمپ کا حمایتی ظاہر کیا ہے، واقعہ کے بعد تقریب میں ایک ڈرامائی موڑ اس وقت آیا جب تقریب میں ٹرمپ نے اپنا قلم شرکاء کی جانب اچھالا۔
 
خیال رہے موبائل فون پھینکنے کا واقعہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے ، اس سے قبل تو عالمی سیاسی رہنماؤں پر جوتے سے حملوں کے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔
 
گذشتہ ماہ ایک واقعے پیش آیا تھا ، جس میں ایک چینی خاتون نے فلوریڈا میں ٹرمپ کے گالف کلب میں گھسنے کی کوشش کی تھی، خاتون سے متعدد چینی پاسپورٹس اور جدید ڈیوائسز ملی تھیں۔
 
 
بعد ازاں مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیکرٹ سروس کے سربراہ رینڈ الف ایلس کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کیئے تھے۔
 
یاد رہے چند روز قبل امریکی صدر ڈانلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹیو سے ہونے والی ملاقات میں ٹوئٹر پر اپنے فالورز کی تعداد میں کمی کا شکوہ کیا تھا۔
 
اعداد و شمار دینے والے ادارے کے مطابق جولائی کے مہینے سے اب تک صدر ٹرمپ نے اپنے پانچ کروڑ تیس لاکھ ٹوئٹر فالورز میں سے 2 لاکھ 4 ہزار فالورز کھوچکے ہیں۔

Share this article

Leave a comment