Friday, 29 November 2024


طلباء یونیزکی بحالی کی ہدایت جاری

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے طلباء یونینز پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بحالی سے متعلق قانون سازی کریں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ جلد ایک قانون بنا کر کابینہ اور پھر سندھ اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔

 انہوں نے اس موقع پر طلباء تنظیموں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی ہے۔

اس حوالے سے سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ اسمبلی طلباء یونینز کی بحالی کے حوالے سے قرارداد منظور کرچکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری بھی طلباء یونینز کے حوالے سے اعلانات کرچکے ہیں، جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ بھی طلباء یونیز کی بحالی کی ہدایت کرچکے ہیں۔

بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ ہم نے طلباء تنظیموں کی ہمیشہ حمایت کی ہے ، سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی نے یونین بحالی کا اعلان کیا تھا، جبکہ سندھ حکومت قرارداد بھی پاس کرچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ طلباء کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ہونی چاہیے، دوران طالب علمی نوجوان سیکھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ طلباء تنظیموں سے مشاورت شروع ہوچکی ہے، سندھ حکومت نے ہمیشہ پہل کی ہے اور اس سلسلے میں آج پہلی میٹنگ کی گئی ہے جبکہ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں قانون پیش کیا جائے گا۔

Share this article

Leave a comment