Friday, 29 November 2024


آن لائن نصاب شروع کرنےوالےتعلیمی اداروں کی درجہ بندی جاری

کراچی : ہائر ایجوکیشن کمیشن نے کورنا کی عالمی وباء کی صورتحال کے تناظر میں کامیابی سے آن لائن نصاب شروع کرنے والے اداروں کی درجہ بندی جاری کردی ہے جس میں 19؍ سرکاری و نجی جامعات نے 100؍ فیصد نمبر حاصل کیے۔
 
جاری کردی فہرست کےمطابق ان جامعات میں 4؍ سندھ میں قائم ہیں۔ ان میں این ای ڈی یونیورسٹی، اقراء یونیورسٹی کراچی، ڈی ایچ اے صفاء یونیورسٹی اور دادابھائی انسٹیٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن شامل ہیں۔
 
ایچ ای سی نے نجی ادارے کے ذریعے یہ سروے کرایا ہے جس میں 8؍ اہم پوائنٹس کو شامل کیا گیا تھا جن میں یونیورسٹی کی تیاری، نصاب کی تیاری، اساتذہ کی تیاری، ٹیکنالوجی کی تیاری، کتب خانے کی تیاری، طلبی کی تیاری، ایولیوشن کی تیاری اور لیبارٹری کی تیاری شامل تھی۔
 
جس کے مطابق سندھ سے شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس و ٹیکنالوجی (زیبسٹ) نے 99.89؍ فیصد نمبر حاصل کیے، ہمدرد یونیورسٹی 99.07 فیصد، جامعہ سندھ جامشورو 97.73 فیصد، انڈس یونیورسٹی 99.84 فیصد، سرسید یونیورسٹی 98.46 فیصد جبکہ بقائی یونیورسٹی نے 93.75 فیصد نمبر حاصل کیے۔ نیوپورٹ انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکیشن اینڈ اکنامکس نے 93.49 فیصد، انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے کراچی) نے 91.96 فیصد، دائود انجینرنگ یونیورسٹی 91.74 فیصد، ڈائو میڈیکل یونیورسٹی 91.43 فیصد، خادم علی شاہ بخاری انسٹیٹیوٹ 84.38 فیصد، ضیاء الدین یونیورسٹی نے 82.37 فیصد، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی 76.69 فیصد، دیوان یونیورسٹی 56.54 فیصد، مہران انجینئرنگ یونیورسٹی جامشورو 75 فیصد، اسراء یونیورسٹی حیدرآباد 66.62 فیصد، بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ 63.01 فیصد، پیپلز میڈیکل یونیورسٹی نوابشاہ 52.68 فیصد، بےنظیر بھٹو یونیورسٹی نواب شاہ 51.72 فیصد، ٹیکسٹائل انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان کراچی نے 34.59 فیصد جبکہ گورنمنٹ کالج حیدرآباد نے سب سے آخری 34.38 فیصد نمبر حاصل کیئے اور اس کا نمبر 106واں رہا۔

Share this article

Leave a comment