Friday, 29 November 2024


تعلیمی ادارےکھولنےسےمتعلق حتمی فیصلہ قومی رابطہ کمیٹی برائےکورونا کےاجلاس میں ہوگا

اسلام آباد: ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق حتمی فیصلے کے لیے قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس طلب کرلیا گیا
ذرائع کے مطابق اجلاس وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا ۔جب کہ وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا، معاونین، سول اور عسکری حکام اجلاس میں شریک ہوں گے۔

سندھ میں تعلیمی ادارے کھولنےکاشیڈول جاری

اجلاس میں کورونا کی موجودہ صورتحال کا جائزہ اور تعلیمی ادارے کھولنے کے معاملے کا جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد قومی رابطہ کمیٹی تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

صوبائی وزرا تعلیم کانفرنس میں تعلیمی ادارے کھولنےکااصولی فیصلہ

واضح رہے کہ عالمگیر وبا کورونا وائرس کے پاکستان میں پھیلنے کے بعد سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے تقریباً 6 ماہ سے بند ہیں تاہم اب ملک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیے جانے کے بعد تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Share this article

Leave a comment