Friday, 29 November 2024


دینی مدارس کیلئے 9 کروڑ61لاکھ روپےکی سپلیمنٹری گرانٹس منظور

اسلام آباد: دینی مدارس کےلئےاقتصادی رابطہ کمیٹی نے 9 کروڑ 61 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹس منظورکرلی گئی۔

ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزارت تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ نے دینی مدارس کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ سمری پیش کی، دینی مدارس کیلئے 9 کروڑ 61 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹس منظورکرلی۔

اجلاس میں معذور افراد کی اسکیم کے تحت گاڑیوں کی کسٹمز ڈیوٹی فری درآمد کے قانون میں ترمیم پر غور کیا گیا، ای سی سی نے معذور افراد کیلئے ٹیکس فری گاڑی امپورٹ کرنے کی اجازت دے دی، جس کے تحت 1500 سی سی تک گاڑی ڈیوٹی فری درآمد کی جا سکے گی، معذور افراد 10 میں سے ایک گاڑی درآمد کر سکیں گے۔

ای سی سی نے ریلوے کے اخرا جات کیلئے 6 ارب روپے کی منظوری بھی دی، جب کہ این سی او سی کیلئے 21 کروڑ 90 لاکھ کی گرانٹ سمیت رولنگ اسپیکٹرم اسٹریٹجی 2020-23 کے اجراء اور پکستان سنگل ونڈو کمپنی کے قیام اور ڈائریکٹرز کی منظوری دے دی گئی۔

Share this article

Leave a comment