Thursday, 28 November 2024


جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں نرسنگ کےنئےطلباءکااستقبال

کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کےبی ایس نرسنگ کے نئے آنے والے طلباء کے لیے ایک تعارفی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ کی پرنسپل روزینہ جلال الدین نے نئے آنے والے طلباء کو خوش آمدید کہا اور ان کو انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ کے مقاصد سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 2018 میں یہ انسٹیٹیوٹ وجود میں آیا انہوں نے نئے آنے والے طالب علموں کو اپنی توجہ پڑھائی پر مرکوز رکھنے کی تلقین کی اور آنے والے چیلنجز کے لئے تیار رہنے کو کہا۔

یونیورسٹی کے بانی وائس چانسلر پروفیسر ایس ایم طارق رفیع نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کرنے پر طلباءکو منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چودہ سو طلباء میں سے منتخب ہونا آپ کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے۔نرسنگ کا پیشہ اسلام میں پسندیدہ پیشہ مانا جاتا ہے انہوں نے نرسنگ کے ذریعے انسانیت کی خدمت میں حصہ لینے کے لیے تمام طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔

ایم بی بی ایس کے نئے بیچ(2020-21) کے لیے تعارفی پروگرام کا انعقاد 

سنتوش کمار اسسٹنٹ پروفیسر اور کوآرڈینیٹر تھرڈا یئر انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ نے تمام طلبہ کو بی ایس این پروگرام کے نصاب ، سمسٹر سسٹم، اور امتحانات کی پالیسی کے بارے میں بتایا۔

انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ کی ایسوسی ایٹ پروفیسر شہنیلا خواجہ نے طلباء کو تمام اساتذہ کرام کا تعارف کروایا۔ڈائریکٹر ایڈمیشنز جناب نعمان احسن نے طلباء کو تمام انتظامی امور کے لیے اسٹاف کا تعارف کروایا اور ان کی حوصلہ افزائی کی ۔

شرکاء میں رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان چیئرپرسن کمیونٹی میڈیسن پروفیسر غزالہ عثمان، فیکلٹی ممبران اور مختلف محکموں کے سربراہان شامل تھے۔

تقریب کے بعد نئےطالبعلموں کا اساتذہ کرام کے ساتھ ساتھ ایک انٹریکٹیو سیشن کروایا گیا اور تقریب کے آخر میں تمام طلبہ کا اساتذہ کرام کے ساتھ ایک گروپ فوٹو لیا گیا اور طلبہ میں تحائف تقسیم کئے گئے۔

Share this article

Leave a comment