Thursday, 28 November 2024


جامعہ این ای ڈی کےتحت”سینٹرآف ایڈوانس اسٹڈیزان رینوبل انرجی“کاافتتاح

کراچی: جامعہ این ای ڈی کے تحت ”سینٹرآف ایڈوانس اسٹڈیز ان رینوبل انرجی“ کا افتتاح کیا گیا

تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ تھے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ا ین ای ڈی یونی ورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے اشتراک سے سندھ سولرانرجی پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں،این ای ڈی نے ہی تمام معاملات کی ٹیسٹنگ کی ہے، ان کی ٹیسٹنگ کے بعد ہم نے ورلڈ بینک کا پروجیکٹ لانچ کیا ہے۔ جامعہ این ای ڈی کو سو برس مکمل ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ این ای ڈی نے سندھ صوبہ سمیت پاکستان بھر کے لیے اس لیب کی صورت میں بہترین تحفہ دیا ہے۔

جامعہ این ای ڈی کاکھیلوں کےفروغ میں بھی اہم کرداررہاہے 

شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کاافتتاح کے موقع پر کہنا تھا کہ ہماری جامعہ متبادل ذرائع انرجی کے استحکام کے لیے کوشاں رہے گی۔ مزید کہا کہ انرجی اس دور کی اہم ضرورت ہے ہمیں چاہیے کہ متبادل ذرائع انرجی کی جانب بڑھیں جن سے آلودگی اور کاربن فٹ پرنٹ کی تخفیف ممکن ہوسکے۔یہ سینٹر، سولر پینل انڈسٹری کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔

افتتاح کے موقعے پر پرووائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹرمحمد طفیل، ڈین فیکلٹی الیکٹریکل اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر سعد قاضی، رجسٹرارسید غضنفر حسین، چیئرمین الیکٹریکل ڈاکٹر عطااللہ خواجہ،ڈائریکٹر سروسزسید وصی الدین،ڈائریکٹر سینٹرآف ایڈوانس اسٹڈیز ان رینوبل انرجی ڈاکٹر محسن،ڈائریکٹر اوریک ریاض الدین، ڈپٹی رجسٹرار خالد مخدوم ہاشمی بھی موجود تھے۔

Share this article

Leave a comment